سلام ایئر کا نیٹ ورک مزید چار شہروں تک توسیع دینے کا اعلان

119

متعارف کرائے جانے والے خرطوم،کھٹمنڈو،نجف اور ڈھاکہ کے روٹس شامل ہیں

کراچی:عمان کی پہلی بجٹ ایئر لائن سلام ایئر ملک کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات ، سفر کے قابل برداشت اخراجات،روزگار کے نئے مواقعوں اور ملک کے مختلف شعبوں میں کاروباری مواقع تخلیق کرنے کے حوالے سے سال2016میں متعارف کرائی گئی تھی۔سلام ایئر نے حال ہی میں اپنے نیٹ ورک کو مزید چار شہروں خرطوم،کھٹمنڈو،نجف اور ڈھاکہ تک توسیع دی ہے ،ان نئے روٹس تک نیٹ ورک کی توسیع کے ساتھ ہی عمان کی سب سے زیادہ سستی ایئر لائن نے یکم اکتوبر2018تک 10لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کا سنگ میل بھی حاصل کرلیا ہے

۔سلام ایئر نے پاکستان سے اپنے آپریشنز کا آغاز سال2017سے کیا تھا اور فی الوقت کراچی ، ملتان اور سیالکوٹ سے ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جارہی ہیں جس کے ذریعے کاروباری اور سیاحت کی غرض سے سفر کرنے لے خواہشمند مسافروں کو زیادہ آپشنز مہیا کئے گئے ہیں،ترقی کی حکمت عملی کے تحت سلام ایئر نے حال ہی میں اپنے فضائی بیڑے میں چھ نئے ایئر بس A320neoطیاروں کی شمولیت کا اعلان کیا ہے ،اس ضمن میں پہلے طیارے کی ڈلیوری رواں سال کی آخری سہہ ماہی جبکہ بقیہ پانچ طیاروں کی ڈلیوری سال 2019کی پہلی سہہ ماہی میں متوقع ہے

،ان نئے طیاروں میں 180مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور ان طیاروں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو آرام دہ اور یادگار سفر کی سہولیات میسر آسکیں گی ۔سلام ایئر کے کنٹری منیجر نواز حسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری حکمت عملی پاکستان میں ہمارے توسیعی نیٹ ورک میں سفر کی سستی سہولیات فراہم کرنا ہے ،چار نئے شہروں کیلئے آپریشنز کا آغاز سلام ایئر کی مختصر سی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

یہ اقدام ہمارے صارفین کو محدود بجٹ میں سفری سہولیات سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے طیاروں کی سلام ایئر میں شمولیت سے ہم اس خطے میں اپنے نیٹ ورک کی مزید توسیع سے محدود بجٹ کے حامل مسافروں کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو بھی پورا کرسکیں گے ،ہم اپنے مسافروں کو با اعتماد اور آرام دہ سفر ی تجربات سے ہم آہنگ ہونے کی پیشکش کررہے ہیں۔سلام ایئر کی جانب سے اپنے نیٹ ورک کو چار نئے شہروں تک توسیع دینے کے عمل سے سفر کرنے والوں کی ضروریات بڑی حد تک پوری ہونگی ،خرطوم سلام ایئر کیلئے افریقہ کی پہلی منزل اور سوڈان کے دارلحکومت کیلئے پہلی براہ راست پرواز ہے جبکہ کھٹمنڈو انڈین سب کانٹینینٹ میں سلام ایئر کی پانچویں منزل ہوگی

اسی طرح عمان،جی سی سی ممالک اور انڈین سب کانٹینینٹ مارکیٹس کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سلام ایئر نجف کیلئے ہفتہ میں چار پروازیں آپریٹ کررہی ہے ،محض دو برس سے بھی کم کے عرصے میں سلام ایئر اپنے نیٹ ورک کو 16شہروں تک پھیلا چکی ہے جس میں مسقط،سلالہ ،سوہار،دبئی،دوہا،جدہ،کراچی،ملتان،سیالکوٹ،شیراز،تبلسی،باکو اور نئے متعارف کرائے جانے والے خرطوم،کھٹمنڈو،نجف اور ڈھاکہ کے روٹس شامل ہیں،ان تمام روٹس پر سلام ایئر کی جانب سے کرایوں کے تین آسان آپشنز فراہم کئے گئے ہیں جس میں لائٹ،فرینڈلی اور فلیکسی شامل ہیں جبکہ مسافروں کیلئے ترجیحی چیک ان،سیٹ سلیکشن ،اضافی لیگج الاؤنس اور دیگر اضافی سروسز بھی انتہائی ارزاں کاسٹ پر دستیاب ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com