ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے

130

مرکزی بینک کے ذخائر بھی 9ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر8ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے

گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں62کروڑ77لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگی کی گئی 

کراچی :گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں62کروڑ77لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگی کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر14ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے

مرکزی بینک کے ذخائر بھی 9ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر8ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق28ستمب رکو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر14ارب89کروڑ32لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر62کروڑ77لاکھ ڈالرز کمی سے 8ارب40کروڑ85لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب48کروڑ47لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com