پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق 

78

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق کر لیا، مشترکہ امیدوار لائے جائیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں بڑی جماعتوں نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گی، انتخابی مہم میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیا جائے گا، تمام حلقوں میں مشترکہ امیدوار لائے جائیں گے اور مشترکہ امیدواروں کی حمایت کی جائے گی، اسلام آباد کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کی حمایت کرے گی، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی، سندھ میں ن لیگ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ