آئندہ ہفتے نئے بلدیاتی نظام کی بنیاد رکھ دیں گے، نعیم الحق

58

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت اگلے ہفتے نئے بلدیاتی نظام کی بنیاد رکھنے جا رہی ہے، جس میں بلدیاتی اداروں کو تاریخی اختیارات دیے جا رہے ہیں، پاکستان شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے، 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی سینیٹ کی خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 3 سے 4 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہی ہے، اس حوالے سے اگلے ہفتے نئے بلدیاتی نظام کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جس میں گاؤں کونسل، ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا جس سے مقامی سطح پر عوام اپنی ترقی کا فیصلہ خود کر سکیں گے۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے، پاکستان کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ