پاکستان قومی مفاد اور سیکورٹی پر سمجھوتا نہیں کرے گا، شہریار آفریدی

60

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ مالی و جانی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر سے ملاقات میں کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ نے جرمن سفیر کو بتایا کہ پاکستان قومی مفاد اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور دنیا میں امن کی بحالی کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے سفیر فارٹن کوبلر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ