چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا پی اے ایف کمپلیکس کادورہ 

92

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی اے ایف کمپلیکس کادورہ کیا چیف جسٹس کو ائر چیف مارشل مجاہد انور نے دورے کی دعوت دی تھی ،اس موقع پر چیف جسٹس نے پاک فضائیہ کے افسروں کو عدلیہ کے کردار پر لیکچر دیا اور عدالتی نظام سے متعلق آگاہ کیا ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے عدالت عظمیٰ کے کردار کو سراہا ،ائر چیف نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 10کروڑ روپے کا چیک دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ