لیاری گنگ وار کا مرکزی ملزم غفار ذکری پولیس مقابلے میں مارا گیا

150

لیاری گنگ وار کا  مرکزی ملزم غفار ذکری  ساتھی سمیت مارا گیا۔ڈی ائی جی جنوبی جاوید عالم نے  بتایا کہ خفیہ  اطلاع  پر پولیس  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علی محمد محلہ میں سرچ آپریشن کیا،اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی  اور دستی بم  پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی ،ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والے اس مقابلے میں غفار ذکری اور اس کا قریبی ساتھی چھوٹا زاہد مارا گیا جب کہ دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کی ذد میں آکر غفار ذکری کا تین سالا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔

 کارروائی کے دوران  ہلاک اور گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں 2 کلاشنکوف،18اعوان بم اور5دستی بم شامل ہیں۔

یاد رہے  کہ غفارذکری قتل کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روبے مقرر کی گئی تھی۔ڈی ائی جی  کاکہناتھاکہ پولیس ٹیم کیلئےاپنی طرف سے5لاکھ روپے کےانعام کا اعلان کرتاہوں۔ انھوں نے مزید کہاکہ اپنےشہداءکوسلام پیش کرتاہوں۔ماضی میں پولیس اہلکاروں کوچن چن کرنشانہ بنایاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ