آئی ایم ایف وفد کا خفیہ دورہ سوالیہ نشان ہے‘جماعت اسلامی 

104

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امرا محمد حسین محنتی، پروفیسرنظام الدین میمن، عبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ عزیز اور عظیم بلوچ نے کہا ہے کہ20گریڈ کے افسر کا قطرکے مہمان وفد کے بٹوے کی چوری کا واقعہ اور آئی ایم ایف جائزہ وفد کا خفیہ دورہ قوم کو مزید عالمی مالیاتی اداروں کے شکنجے میں جکڑنے کی تیاریوں نے نئے پاکستان کے دعویدار حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،بجلی، گیس، پیٹرول اور ٹول ٹیکس کے بعد اب ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو ساڑھے 5روپے تک کااضافہ پی ٹی آئی حکومت کے دعوؤں کی نفی ہے، عوام اب کھوکھلے نعروں اور نمائشی اقدامات نہیں بلکہ مہنگائی، کرپشن، بیروزگاری سمیت اپنے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے آٹا، گھی، تیل، صابن سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 25فیصد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قوم کو مہنگائی، کرپشن اور قرضوں سے نجات دلانے کی نوید سنائی تھی مگر موجودہ حکومت نے اپنے اعلانیہ100 دن میں سے ایک ماہ کے اندر پیٹرول،گیس، بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے،20گریڈ کے افسر کا قطرکے مہمان وفد کے بٹوے کی چوری کا واقعہ اور آئی ایم ایف جائزہ وفد کا خفیہ دورہ قوم کو مزید عالمی مالیاتی اداروں کے شکنجے میں جکڑنے کی تیاریوں نے نئے پاکستان کے دعویدار حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ابتدا میں ہی مہنگائی کی بمباری کرکے عوام کی چیخیں نکال دی گئیں تو پھر آگے کیا ہوگا۔کہا جارہاہے کہ ضمنی انتخابات کے بعدحکومت آئی ایم ایف کی فرمائش پوری کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرائے گی،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے زور دیا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بندکرنے، آئی ایم ایف کی فرمائش پوری کرنے کے بجائے وسیع پر قومی مفادمیں کرپشن کے خاتمے کے لیے قوم سے کیے گئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ