ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سرجن کی رپورٹ کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ڈاکٹر عاصم کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ علاج کے لیے 2تا 3اکتوبرلندن میں ڈاکٹر سے وقت لے کررکھا ہے۔ جس پر احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ نیب نے 479 ارب روپے کی کرپشن کے مختلف الزامات کے تحت ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لیا تھا، احتساب عدالت میں 2
ریفرنسز بھی دائر کیے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اور احتساب عدالت میں کیسز زیر سماعت ہیں لیکن اسی دوران وہ اپنے علاج معالجے کے لیے بیرونِ ملک کے چند دورے کر چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ