عمران خان کی حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی، جاوید ہاشمی

51

ملتان(صباح نیوز) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کے بعد عدالت کا نیب کو عیب کہنا میری باتوں کی تصدیق ہے کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کا دہرا معیار ہے جس کی وجہ سے الیکشن کا تماشا بنا۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں لنگڑی لولی جمہوریت ہے تاہم اس کا تسلسل رکنا نہیں چاہیے لیکن بد قسمتی سے عمران خان کی حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف شو پیس ہیں جن کو اپنی کابینہ کے ارکان کے نام تک معلوم نہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف حقیقی انقلابی بن چکے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بہتر تعلقات کے حوالے سے رانا مشہود کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ