سری نگر:بلدیاتی انتخابات کی بائیکاٹ مہم پریاسین ملک گرفتار

49

سرینگر (اے پی پی)بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے دفتر پر چھاپا مار کر محمد یاسین ملک کو گرفتار کرلیا۔ یہ گرفتاری مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ بلدیاتی انتخابات سے پہلے عمل میں لائی گئی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیاد ت نے نام نہاد انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کی کال دے رکھی ہے۔ علاوہ ازیں نئی دہلی میں قائم بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دختران ملت کی چےئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے عدالتی ریمانڈمیں30دن کی توسیع کردی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان نے کہاکہ آسیہ اندرابی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور ان کی نظربندی کو طول دینے سے ان کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق ہوگا۔ دریں اثنانئی دہلی میں جرمن مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر جسپر وییک نے سرینگر میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پیچیدہ مسئلہ ہے ، جرمنی چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسائے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال 2013ء سے بدتر ہے ۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ70 برسوں سے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ یہ بات پلوامہ اضلاع کے 2نوجوانوں کی تعزیتی مجالس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محمد یاسین ملک نے آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے عدالتی ریمانڈ میں ایک ماہ کی توسیع کی مذمت کی۔ادھر ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال اور بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے ۔چندی گڑھ کے ایک کالج میں انجینئر نگ کے2 طالب علم اتوار سے لاپتہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ