نوبل انعام برائے طبیعیات ’لیزر‘ کے تحقیق کاروں کے نام

104
اسٹاک ہوم: طبیعیات کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے
اسٹاک ہوم: طبیعیات کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) لیزر کے شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے پر نوبل انعام برائے طبعیات مشترکہ طور پر 3 سائنس دانوں کو دینے کا اعلان کردیا گیا۔ آرتھر آشکن، گیرارڈ مورو اور ڈونا اسٹریکلینڈ نوبل انعام میں شریک ہوں گے۔ اعلان میں رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے کہا گیا کہ تینوں سائنسدانوں کی ایجادات نے لیزر فزکس میں انقلابی کردار ادا کیا۔ نوبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحقیق سے صنعتی اور طبی شعبوں میں تحقیق اور معلومات کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ