پُرتشدد واقعات کے پیچھے کاتالونیا کی قیادت ہے‘ ہسپانوی وزیرا عظم

74
بارسلونا: اسپین سے آزادی کے خلاف کاتالونیا کے شہری احتجاج کررہے ہیں‘ پولیس مظاہرین پر تشدد کررہی ہے
بارسلونا: اسپین سے آزادی کے خلاف کاتالونیا کے شہری احتجاج کررہے ہیں‘ پولیس مظاہرین پر تشدد کررہی ہے

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے الزام عائد کیا ہے کہ نیم خودمختار علاقے کاتالونیا کیعلاحد گی پسند رہنما کوئم تورا شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ سانچیز کا یہ بیان کاتالونیا میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد سامنے آیا۔ پیرکے روز آزادی کے متنازع ریفرنڈم کو ایک برس مکمل ہونے پر بارسلونا میں علاحدگی پسندوں اور پولیس کے درمیان کئی جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پارلیمان کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس کو انہیں منتشر کرنا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ