جنرل قمر باجوہ کی شاہ اردن عبداللہ اورجنرل محمود الحلیم سے ملاقات

43
عمان: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین دوئم سے ملاقات کررہے ہیں
عمان: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اردن کے شاہ عبداللہ بن الحسین دوئم سے ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر اردن پہنچ گئے‘ جہاں انہوں نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ بن الحسین دوئم سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اردن کے بادشاہ شاہ عبدا للہ بن الحسین سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکورٹی صورتحال، پاک اردن تعلقات، باہمی تعاون، دفاعی پیداوار اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرآرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے شاہ عبداللہ کو یقین دہانی کرائی کہ اردن کی جانب سے مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمود الحلیم سے بھی ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کو مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعاون کی پیش کش کی۔ اردن کے چےئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل محمود عبدالحلیم نے کہا ہے کہ اردن پاکستان کو قابل اعتبار شراکت دار سمجھتا ہے‘ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں‘ اردن کے بادشاہ نے آرمی چیف کو ان کی شاندار خدمات پر اعلیٰ اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ سے نوازا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ