اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت چاہے بھی تو نواز شریف سے ڈیل نہیں کر سکتی‘ سعودی حکومت سے قرض نہیں تاخیری ادائیگیوں پر تیل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی جس ہائی مورل گراؤنڈ پر انتخاب جیت کر آئی ہے‘ ہمارا ووٹ بینک بہت فعال ہے وہ کبھی نواز شریف سے ڈیل کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا غیر ضروری طور پر رانا مشہور اور ان کے بیان کو اچھال رہا ہے‘ ان کی اپنی پارٹی نے اس بیان سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے لہٰذا اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق ڈیل اور اس میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں‘ پچھلے کچھ سالوں میں سعودی قیادت نواز شریف سے کافی نالاں تھی‘ اس لیے یہ سوال ہی درست نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مقروض ہے تو سعودی حکومت سے قرض لینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سعودی عرب سے تاخیری ادائیگیوں پر تیل حاصل کر سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ