کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

189

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی اور کل واہگہ بارڈر پر اس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 27 اگست سے دبئی سے شروع ہوا اور ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔

 ٹرافی ملک کے تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام میں فوٹو سیشن کے لیے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

ورلڈکپ ٹرافی لاہور میں دو روز کے لیے نمائش کے لیے رکھی جائے گی اور کل واہگہ بارڈر پر بھی اسے فوٹو سیشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ