کراچی میں ٹریفک پولیس ہلکار فائرنگ سےجاں بحق

122

کراچی کے علاقے احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

ایس ایس پی ملیر شیرازنذیر نے بتایا بدھ کی صبح احسن آباد میں سب انسپکٹر رفیق ٹریفک پولیس چوکی میں ڈیوٹی پرموجود تھا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر موقع پر ہی دم توڑ گیا،مقتول  گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ