سعودی عرب سے4 پاکستانی شہروں کے لیے براہ راست پروازوں آغاز

258

پروازوں سے لاہور، اسلام آباد،سیالکوٹ اور کراچی کو سعودی عرب کے مرکزی شہروں دمام،جدہ ، ابہا اورریاض سے ملایا جائیگا

بین الاقوامی روٹس میں توسیع کا اعلان دمام سے پاکستان کے چار شہرو ں میں پروازوں کے آغاز سے کررہے ہیں، چیف کمرشل افسر کریم مخلوف 

کراچی :سعودی عرب کی نئی اور مکمل سروسز سے آراستہ اور عبدالہادی القھتانی اینڈ سنز ہولڈنگ کمپنی کی ملکیت قومی فضائی کمپنی سعودی گلف ایئر لائنز نے اپنے بین الاقوامی روٹس کے توسیعی پروگرام کے تحت پاکستان کے چار شہروں کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان سعودی گلف ایئر لائنز کی جانب سے کراچی میں گزشتہ روز شروع ہونے والی

پاکستان ٹریول مارٹ نمائش2018میں شرکت کے موقع پر سامنے آیا ۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور سیاحتی تعلقات کے فروغ کیلئے سعودی گلف ایئر لائنز 15اکتوبر 2018سے پاکستان کے چار شہروں کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہی ہے جس میں لاہور، اسلام آباد،سیالکوٹ اور کراچی کو سعودی عرب کے مرکزی شہروں دمام،جدہ ، ابہا اورریاض سے ملایا جائیگا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی گلف ایئر لائنز کے چیف کمرشل افسر کریم مخلوف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بین الاقوامی روٹس میں توسیع کا اعلان دمام سے پاکستان کے چار شہرو ں میں پروازوں کے آغاز سے کررہے ہیں

،سعودی گلف ایئر لائنز کا مرکزی بیس سعودی عرب میں ہے اور دمام میں ہم اپنے حب سے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں جدہ ،ریاض اور ابہا تک سفر کی سہولیات فراہم کرسکیں گے ۔سعودی گلف ایئر لائنز اس نئی سروس کیلئے ایئر بس A320استعمال کرے گی جس میں بزنس و اکانومی کلاس کی سہولت فراہم کی جائیگی ،اس نئی سروس کے تحت دمام سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے ہفتہ وار چار جبکہ کراچی اور سیالکوٹ کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائینگی ،سعودی گلف ایئر لائنز دمام کے کنگ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بطور حب استعمال کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مشرقی وسطی علاقوں تک زیادہ سے زیادہ پروازیں آپریٹ کرے گی

،یہ اسٹریٹجک فیصلہ سعودی وژن 2030کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفر میں آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنا ہے ،مزید یہ روٹس پاکستان سے عمرہ زائرین کو براستہ دمام جدہ پہنچانے کیلئے استعمال کئے جائینگے ،یہ فیصلہ سعودی گلف ایئر لائنز کی جانب سے مکہ مکرمہ کے سفر کو سہل بنانے کیلئے بطور ایک مذہبی خدمت کے طور پر کیا گیا ہے ،سعودی گلف ایئر لائنز کے چیف کمرشل افسر کریم مخلوف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے باعث نئی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور ہم اپنے مسافروں کو دمام سے آسان کنیکٹنگ سہولیات بھی فراہم کرینگے

،اکتوبر 15سے شروع ہونے والی اس سروس کے کرائے 40ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہونگے جس میں مسافروں کی پسند کی نشست کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور دیگر کسٹمرز خدمات بھی فراہم کی جائینگی ۔پاکستان میں سے سے وسیع جی ایس اے نیٹ ورک کے حامل جیریز گروپ سعودی گلف ایئر لائنز کی نمائندگی کرتے ہیں ،یہ شراکت داری اس بات کا اظہار ہے کہ سعودی گلف ایئر لائنز پاکستان میں اپنے مارکیٹ شیئر میں اضافے کیلئے سنجیدہ ہے ،اس حوالے سے کریم مخلوف کا کہنا تھا کہ ہم نے 50برس سے زائد تجربے کے باعث جنرل سیلز ایجنٹ کے طور پر جیریز گروپ کا انتخاب کیا ہے ،اس موقع پر جیریز گروپ کے ڈائریکٹر ارشد ولی محمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہروں کیلئے سعودی گلف ایئر لائنزکی براہ راست پروازوں کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کی صنعت فروغ پائے گی اور یہ اقدام مسافروں کی تعداد میں بھی اضافے کا باعث بنے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com