اسٹاک مارکیٹ کے مالیاتی تجائج

116

 

ایزگارڈ نائن نے 196.6 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا

کراچی :مالی سال 2018ء کے دوران ایزگارڈ نائن نے 196.6 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2017ء کے دوران کمپنی کو خسارہ کا سامنا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017ء کیلئے کمپنی کا خسارہ 133.57 ملین روپے رہا تھا تاہم گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی نہ نہ صرف خسارہ پر قابو پایا بلکہ دوران سال 196.6 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔

لوڈرز کے بعداز ٹیکس منافع میں 47.27 فیصد کی کمی
کراچی :مالی سال 2018ء کے دوران لوڈرز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 47.27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی کمپنی کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ مالی سال میں کمپنی نے 161.6 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ مالی سال 2017ء کیلئے کمپنی کا خالص منافع 306.43 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018ء کے دوران لوڈرز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس نفع میں 144.83 ملین روپے یعنی 47 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایچ ایم سی نے 3 ارب روپے کی ریکارڈ فروخت
کراچی :گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران ہیوی مکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) نے 3 ارب روپے کی ریکارڈ فروخت کی ہے۔ایچ ایم سی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران سٹریٹجک پلان ڈویڑن (ایس پی ڈی) کو 1.2 ارب روپے جبکہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو 1.8 ارب روپے کی مصنوعات فروخت کی ہیں۔ اس طرح دوران سال ایچ ایم سی کی مجموعی فروخت 3 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

پاور سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کمی
کراچی : مالی سال 2018ء کے دوران پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018ء کے دوران پاور سیمنٹ لمیٹڈ کا بعداز ٹیکس منافع 319.9 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ء کیلئے کمپنی کا خالص منافع 466.8 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018ء کے دوران پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 146.9 ملین روپے یعنی 31 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے تناظر میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 1.14 روپے کے مقابلہ میں 0.32 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com