اشیائے صرف کی قیمتوں کو آگ لگی ہوئی ہے‘ لیاقت بلوچ

83
لاہور، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ مقامی ٹی وی چینل کے سربراہ ظہیر الدین بابر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
لاہور، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ مقامی ٹی وی چینل کے سربراہ ظہیر الدین بابر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ معاشی بدحالی اور پریشانی صرف اعلانات اور بے بنیاد تسلی سے دور نہیں ہوتی،پیٹرول ، ڈیزل ، گیس ، بجلی کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے ،روپیہ کی قیمت گرتی جارہی ہے ، عوام کی قوت خرید ختم ہورہی ہے ، صنعت اور کاروبار چلاناعملاً ناممکن ہورہاہے ،ان سب کا خمیازہ عوا م کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہاہے اور عوامی کی جیبیں خالی کرائی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منصورہ لاہور میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے وزیر خارجہ شاہ
محمود قریشی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب اور اردو میں تقریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ اصل کام خطاب کے مطابق پالیسی اور عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں وسائل ، نعمتوں ، زرخیز زمین ، بہترین جغرافیائی محل وقوع ، بیش بہا انسانی صلاحیتیں ، ملک اور اسلام سے محبت کرنے والے نوجوانوں کی بڑی طاقت اور صلاحیت موجود ہے ۔ تحریک انصاف کے پہلے 100 دن میں یہ احساس اور تاثر ابھر رہاہے کہ حالات تبدیل کرنے اور بنیادی معاشی انقلاب کے لیے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پروگرام نہیں ،وہ روایتی بنیادوں پر روزانہ اچھی خبر اور ایڈہاک ازم پر ہی گامزن ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلام آباد جیورسٹ کانفرنس کا فیصلہ ہے کہ اسلامی قوانین کی ملک کے اندر حفاظت کی جائے گی ۔ عقیدہ ختم نبوتؐ اور تحفظ ناموس رسالت کے قوانین میں تبدیلی نہیں لانے دی جائے گی ۔ عالمی سطح پر اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں توہین پر مبنی خاکوں اور مقد سات کی توہین کے سدباب کے لیے قانون سازی کے لیے برطانیہ اور برسلز میں بھی جیورسٹ کانفرنسیں ہوں گی ۔ اقوام متحدہ کی کمیٹیوں تک مطالبات اور حل پہنچانے کے اقدامات ہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ