ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ شکست کی بڑی وجہ بنی، سرفراز احمد

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ شکست کی بڑی وجہ بنی، کوچ سے کوئی اختلاف نہیں،ہم سب مل جل کر ٹیم کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ایشیا کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی تھی۔اپنے ایک انٹرویو میں کپتان سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ شکست کی بڑی وجہ بنی۔ سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں شکست کی وجوہات کو بیان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان انہیں پرفارم کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے آئندہ وہ بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد نے کوچ سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہم سب مل جل کر ٹیم کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی تھی لیکن تاہم ہم سے جوغلطیاں ہوئیں وہ شکست کی وجہ بنیں، ان غلطیوں کو اب نہیں دہرائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ