پاک آسٹریلیا وارم اپ میچ،آسٹریلوی اوپنرمیٹ رینشاسر پرگیند لگنے سے زخمی

96

دبئی(جسارت نیوز)آسٹریلین اوپنر میٹ رینشا پاکستان اے کے خلاف ٹور میچ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کے خلاف7اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے ۔ 22سالہ میٹ رینشا پاکستان اے کے خلاف 4روزہ میچ کے دوران شارٹ لیگ پوزیشن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ انہیں آف سپنر نیتھن لیون کی گیند پر پاکستانی بلے بازعابد علی کا تیز پل شاٹ لگا ،میٹ رینشا ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ کررہے تھے جب گیند ان کی سر کی سائیڈ پر لگا ، میڈیکل سٹاف نے فوری طور پر گراؤنڈ میں پہنچ کران کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں چیک اپ کے لیے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا ، وہ میچ کے باقی حصے میں نہیں کھیل سکیں گے اور پاکستان اے ٹیم نے ان کی جگہ مارنوس لابوس چانگ کو بطور متبادل پلیئر آسٹریلوی ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ رینشا کی حالت بظاہر ٹھیک نظر آرہی ہے تاہم سلیکٹرز یارکشائر میں پیدا ہونے والے کھلاڑی کو پاکستان کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی الیون میں شامل کرنے سے ہچکچا رہے ہیں ۔ایرون فنچ کا مزید کہنا تھا کہ رینشا کو بہت زور سے گیند لگا تھا اور پورا دن میڈیکل سٹاف ان کے ساتھ رہا ، اب وہ بہت بہترمحسوس کررہے ہیں اور ان کے سر کے چکر بھی ختم ہوگئے ہیں ، میٹ رینشا اس سے قبل روا ں سال مارچ میں کوئنز لینڈ کے لیے شیفلڈ شیلڈ مقابلے میں حصہ لینے سے قبل وار م اپ کے دوران بھی سر میں چکر آنے کی شکایت کرچکے ہیں جب کہ 2017میں پاکستان کے دورہ آسٹریلیا میں سڈنی ٹیسٹ کے دوران انہیں فیلڈنگ کرتے ہوئے چکر آنے پر بھی گراؤنڈ سے باہر بلایا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ