ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں سے ہے،آپریشنز جاری رکھیں گے، کور کمانڈرز

88
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں
راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں

راولپنڈی(اے پی پی،نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور پرغورکیا گیا ۔پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 214ویں کورکمانڈر کانفرنس پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔کورکمانڈرز کانفرنس میں کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلی جنس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء کو چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں یومِ دفاع اور یومِ شہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا گیا کہ ملک میں امن واستحکام ان شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔کور کمانڈرز نے پائیدار امن کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ