بیوی کا واٹس ایپ پر چیٹنگ سے منع کرنے پر شوہر نے خودکشی کرلی

193

بھارتی ریاست حیدرآباد کے نوجوان کو اہلیہ نے واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی خبرررساں ادارے کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سکندر آباد میں بیوی نے اپنے شوہر کو واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 27 سالہ شیو کمار بیوی کی دھمکی اور طعن و تشنع سے پہلے ہی دل برداشتہ تھا۔ گزشتہ روز اس نے گلے میں پھندہ لگاکر خود کشی کرلی۔

شیو کے مرنے کی اطلاع پر صدمے سے دوچار اس کی دوست نے تیزاب پی لیا جسے نازک حالت میں گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ