کشکول توڑنے کے دعویدار ڈیم پر بھیک مانگ رہے ہیں،غلام احمد بلور

79

پشاور (آن لائن)اے این پی کے مرکزی رہنماغلام احمدبلورنے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پر غریب عوام کیساتھ کھلواڑکیاگیاہے،سادگی اپنانے، کشکول توڑنے کے دعویدارڈیم کے نام پربھیک مانگ رہے ہیں،حکومت کے 2ماہ مکمل نہیں ہوئے اورملک میں مہنگائی کاسیلاب امڈآیاہے،اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے پریشان حال عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،غریب اورمتوسط طبقہ کیلیے بچوں کو2وقت کی روٹی کا حصوصل بھی محال ہوگیاہے،وہ پی کے78ضمنی انتخابات کے حوالے سے
منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پرسٹی صدرملک مصطفی ،دانیال ہارون بلوراوردیگرنے بھی خطاب کیا،غلام احمد بلور کا مزیدکہناتھاکہ عوام کوجس تبدیلی کاسہاناخواب دیکھایا گیا تھا،اس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،ملک بھرکی طرح خیبرپختونخواکے عوام آج بھی 25جولائی کے نتائج پرحیرت زدہ ہیں،خیبرپختونخوامیں5 سال حکومت کے مزے لوٹنے والوں نے صوبے کی بہتری اورمفادعامہ کیلیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، بی آرٹی کو6 ماہ میں مکمل کرنے کے دعوے کیے گئے جوایک سال میں بھی مکمل نہیں ہوسکا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ