ترقی کے لیے سیکورٹی کے نظام کو درست کیا جائے‘ حسن قریشی

67

نیلاٹ میں ٹرینر محمد حسن قریشی نے تینوں دن سیکورٹی رسک پر تفصیل سے لیکچر دیے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں بیرونی خطرے کو کم یا زیادہ نہیں کرسکتے۔ ہم ایسے اقدامات کرسکتے ہیں کہا کہ خطرات کم سے کم ہوں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ائر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی کے مختلف مرحلوں کی وجہ سے ناکام بنادیا گیا۔ انہوں نے کہ خطرات سے نقصانات کی تشخیص کی ضرورت ہے۔ خطرے کے پیش نظر اداروں کے بیرونی گیٹ اور اندر واقع ورکشاپ اور دفاتر میں بھی سیکورٹی گارڈ موجود ہوں۔ سیکورٹی کی ناکامی کی وجہ سے انسانوں کی جانوں اور ادارے کی املاک کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ہر طرح کے خطرے سے تحفظ کے لیے سیکورٹی کے نظام کو جدید بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ