کراچی: ٹیکنو سٹی کمرشل پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

150

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کمرشل پلازہ ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی جسے بجھانے سمیت متاثرہ عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کثیزالمنزلہ عمارت میں صبح 5 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موجود ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پلازہ کی پانچویں منزل سے اب تک 11 افراد کو اسنارکل کی مدد سے نکال لیا گیا اور مزید 18 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ