سعودی وفد کی مشیر تجارت سے ملاقات،دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

145

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران تجارت سمیت کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سعودی مشیر برائے توانائی احمد حامد الغامدی کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے روزگار کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا،کاروباری افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے،تجارت بڑھانے کے لئے بزنس ویزہ میں سہولیات کا معاملہ زیر غور ایا۔

مشیر تجارت نے سعودی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک کا دو طرفہ تجارتی حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ بات چیت کے دوران کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی وفد نے پاک سعودی تجارتی حجم بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مواصلات کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ