بھارت کی سبکی، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نے پاکستانی موقف کی حمایت کردی

291

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔

انتونیو گوٹیرس نے  کہا کہ انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے پُر امن خاتمے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھارتی خبرایجنسی کو انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام مسائل کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے ٹویٹرپیغام میں انتونیو گوٹرس کا کہنا تھا وہ دورہ بھارت میں امن اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مسئلۂ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت سے کہا جائے کہ وہ مہم جوئی سے باز رہے، انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے کے دیرپا امن کے لیے بھارت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ