متنازع تقریر: جسٹس شوکت عزیز کی جوڈیشل کونسل سے اوپن انکوائری کی درخواست

263

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے اپنے خلاف مس کنڈکٹ کے معاملے کی کھلی انکوائری کرنے کی درخواست کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے وکیل حامد خان کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی کہ ان کیخلاف انکوائری خفیہ نہیں بلکہ اوپن کی جائے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی  کو  (کل)پیر کو طلب کر رکھا ہے اورجسٹس صدیقی کیخلاف اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں مس کنڈکٹ کے تین مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ