عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم

187

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی کارکردگی کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے، انھوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

گورنرپنجاب چودھری سرورنے وزیراعظم کو گورنر ہاوس مری عوام کے لیے کھولنے کے حوال سے آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیر اطلاعات فوادچودھری اور وزیر تعلیم شفقت محمود اور نعیم الحق کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ