کراچی ،بورڈ آف ریونیو کے 3ملازمین کو 10،10سال قید کی سزا

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سرکاری زمین فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بورڈ آف ریونیو کے 3 ملازمین کو 10 ، 10 سال قید اور 10 ، 10 لاکھ جبکہ 3 مجرموں کو 5 ، 5 سال قید اور 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ کراچی کی احتساب عدالت نے سرکاری زمین فروخت کرنے سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے بورڈ آف ریونیو کے 3 سرکاری ملازمین سمیت 6 ملزمان کو سزا سنادی۔ عدالت نے بورڈ آف ریونیو کے اسد اللہ سولنگی،علی اکبر اور عبدالجبار کو 10 ، 10 سال
قید اور 10 ، 10 لاکھ جبکہ 3 پرائیوٹ ملزمان محمود رنگون والا،مسمات صبیحہ اور جاوید اختر کو 5 ، 5 سال قید اور 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر تھانہ بولا خان کی 237 ایکڑ زمین اونے پونے فروخت کرنے کا الزام تھا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ