حکومت کا گورنر ہاؤس مری بھی عوام کیلیے کھولنے کا فیصلہ

32

مری (صباح نیوز) حکومت نے گورنر ہاؤس مری عوام کیلیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک عوام کیلیے کھولا جائے گا۔ کشمیر پوائنٹ پر واقع گورنر ہاؤس کھولنے کی تقریب آج دن ایک بجے ہوگی۔ گورنر ہاؤس مری کی گزشتہ سال 60 کروڑ روپے میں تزئین و آرائش کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ