حافظ نعیم کی عظمت اللہ اور مرتضیٰ بیگ کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکت و تعزیت 

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن و دیگر ذمے داران نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے ڈپٹی سیکرٹری اوربانی رکن پی آئی اے پیاسی یونین عظمت اللہ اور جماعت اسلامی ضلع وسطی زون نیو کراچی کے رکن مرتضیٰ بیگ کی اہلیہ حامد النسا کی نماز جنازہ میں شرکت و لواحقین پسماندگان سے اظہا ر تعزیت کیا۔دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،مسلم پرویز،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکرٹری سیف الدین ایڈووکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ودیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت ،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ