اے ٹی ایم سے جعلی نوٹوں کا نکلنااوربینک صارفین کی پریشانی

294

اے ٹی ایم سے جعلی نوٹوں کا نکلنا بینک صارفین کے لئے پریشانی کا باعث ہے شکیل بیگ

انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی عام دکان یا عام شخص نے جعلی یا نقلی نوٹ بینک صارفین تک نہیں پہنچائے بلکہ بینک کے تجربہ کار ملازمین نے اے ٹی ایم میں رکھے
کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان سی آر پی سی کے چیئر مین شکیل بیگ نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹوں کا نکلنا بینک صارفین کے لئے پریشانی کا باعث ہے

انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی عام دکان یا عام شخص نے جعلی یا نقلی نوٹ بینک صارفین تک نہیں پہنچائے بلکہ بینک کے تجربہ کار ملازمین نے اے ٹی ایم میں رکھے شکیل بیگ نے کہا کہ بینک کی برانچ کا اسٹاف جان بوجھ کر بینک صارفین کے ساتھ خطر ناک کھیل کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متاثرہ صارف کی ویڈیو آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں

جو بینک اسٹیٹ بینک کے انڈر کام کرتے ہوں وہ اپنے صارفین کوکس طرح دھوکہ دے کر مالی طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں اس طرح صارفین کا بینکوں پر سے اعتماد اٹھ جائے گا شکیل بیگ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کی جائے اور ایسے بینک ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے جو عوام کو دھوکہ دے کر نقصان پہنچا رہے ہیں

چونکہ اس سے بینکوں کی ساخت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے بینکوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور صارفین کو ان مسائل سے بچا نے کے لئے صارفین کے نمائندوں اور اسٹیٹ بینک کی مشترکہ کمیٹی بنائے جائے جو اس قسم کے مسائل کو مل کر حل کرے اس سے صارفین کا بینکوں پر اعتماد بڑھے گا اور مالیاتی کرپشن کا خاتمہ بھی ہوسکے گا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com