انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق سیشن جج کو سزائے موت سنادی

279

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کیس میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو حیدر آباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس مقدے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی۔

واضح رہے کہ سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور سیشن جج جیکب آباد کے درمیان خاندانی تنازع تھا جس پر سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں جامشورہ میں قتل کردیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ