مالاکنڈ ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران 346 افراد کی خودکشی

212

صوبہ خیبرپختونخوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے 7 اضلاع میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 346 افراد نے خودکشی کی، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

پولیس کے مطابق 8 ماہ میں سب سے زیادہ خودکشی کے واقعات سوات میں ہوئے، جہاں 222 افراد نے موت کو گلے لگایا، بونیر میں 73، شانگلہ میں 26، لوئر دیر میں 15، چترال میں 9 اور اپر دیر میں خودکشی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔جبکہ تحصیل مٹہ میں 8 ماہ کے دوران 33 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کشیوں کی وجوہات گھریلو تنازعات اور بیروزگاری بتائی جاتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ