قطری گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

265

کسٹم عدالت نے سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کے ویئر ہاوس سے برآمد ہونی والی قیمتی 20 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کیس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر وقار حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کراچی وقار حسین کے وارنٹ گرفتاری قیمتی نان کسٹم پیڈ قطری گاڑیوں سمیت 300 گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے پر جاری کیے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر وقار حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے کراچی میں پوسٹنگ کے دوران لینڈ کروزر، پراڈو، بی ایم ڈبلیو، مارک ایکس، ٹویوٹا سرف اور ڈبل کیبن گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کر کے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا گیا کہ ایکسائز آفیسر وقار حسین اس وقت حیدرآباد میں تعینات ہیں جس پر عدالت نے کسٹم آفیسر کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ایکسائز آفیسر وقار حسین سندھ حکومت کی ایک اہم شخصیت کا دست راست ہے اور تمام قیمتی گاڑیوں کی غیر قانونی ر جسٹریشن پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہی کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ