انڈونیشیا میں شدید زلزلہ اور سونامی، 400 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

189

انڈو نیشیا میں زلزلے اور سونامی نے تباہی مچاتے ہوئے 400 افراد کو ابدی نیند سلا دیا جب کہ متعدد افراد زخمی کر دئیے۔

 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈو نیشیا میں شدید زلزلے اور سونامی سے کم از کم 400 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ کئی عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ 7.5 شدت کے زلزلے سے سمندر میں پیدا ہونے والی 5 فٹ سے زائد بلند لہروں نے جزیرہ سلاویسی کے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچادی ہے۔

زلزلے کی وجہ سے پالو شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی رابطوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زلزلے کا مرکز پالو شہر کے قریب واقع ماہی گیروں کے قصبے ڈونگ گالا سے 27 کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔

یادرہے کہ دوہزار چار میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آنے والے سونامی سے ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوگئے تھے جو رواں صدی کی سب سے بڑی قدرتی آفت سمجھی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ