تعلیم اور صحت مفت فراہم کرنے کی کوشش کرینگے، نعیم الحق

117

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ 5 سال میں بہترین اقتصادی اصلاحات لائیں گے، جن لوگوں نے قومی خزانے کو لوٹا تھا وہی ہمارے بجٹ پر سوالات اٹھا رہے ہیں، پورے ملک میں صحت کارڈ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم ایک نئی ہاؤسنگ پالیسی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ غریب لوگوں کو گھر آسان اقساط پر دیے جائیں گے اور بیروزگار نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں بھی دیں گے۔ ترقیاتی منصوبے بھی شروع کر رہے ہیں لاکھوں افراد کو فنی تربیت بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہبجٹ پر بحث ہو رہی ہے، حکومت کو آئے ایک ماہ ہوا ہے۔ سابق حکومت نے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ سے خزانہ لوٹا۔ ہم ان محدود اقتصادی وسائل میں کام نمٹا رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، نواز حکومت نے روزانہ 7 ارب روپے خرچ کیے اور قرض لیا، ملک قرضوں میں پھنس چکا ہے۔ بیروزگاری سے روزانہ 15 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ