عمران خان اور طیب اردوان 21ویں صدی کے لیڈر ہیں‘بشریٰ بی بی

139

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی نے کہاہے کہ قوم کو اب ایسا لیڈر ملا ہے جس کے دل میں کوئی لالچ نہیں ، پاکستان کی تقدیرعمران خان ہی بدلیں گے، پاکستان کو خان صاحب ہی اوپر اٹھائیں گے، لگتا ہے اللہ نے یہ لکھ دیا ہے، عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان 21ویں صدی کے لیڈر ہیں،ایک دوسرے کی وجہ سے ہمارے اندر تبدیلی آئی، خان صاحب کتے کو پیار کرتے ہیں، اس کی دیکھ بھال میں کرتی ہوں ، میری پہچان میرا پردہ ہے، گھر سے نکلی توعدت پوری کرکے نکلی تھی،مجھے کبھی خواب میں نبی کریمؐ کی زیارت نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ کہا گیا کہ خان صاحب سے شادی کرلوں ، نجی ٹی وی کو پہلاانٹرویو دیتے ہوئے بشریٰ عمران نے کہاکہ عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان 21ویں صدی کے لیڈر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ وہ ایک سادہ طبیعت انسان ہیں۔عمران خان بنیادی طور پر ایک نیک روح ہیں۔ ان کی زندگی میں لالچ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ لوگ عام طور پر عمران خان سے قریب ہونے کیلیے مجھ سے ملتے ہیں۔ زندگی میں سیکھا عبادت کیساتھ خدمت خلق بہت ضروری ہے۔ رب نے مجھے مہارانی کی طرح رکھا۔ خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پروا ہیں۔ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے۔ خان صاحب بہت بڑے لیڈر ہیں۔ خان صاحب صبح شام عبادت کرتے ہیں۔ اب خان صاحب کی زندگی اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں ہے۔ وہ محنت پاکستانی عوام کیلیے کررہے ہیں۔ اللہ نے ہدایت کا وقت مقرر کررکھا ہے۔ اولڈ ہاؤس اور یتیم خانے جاکر روح کانپ گئی۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران خان جیسا لیڈر ملا۔ انہوں نے کہا کہ میری پہچان صرف میرا پردہ ہے۔ پاکستان کی تقدیر عمران خان ہی بدلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ