بینکنگ کورٹ‘ اومنی گروپ کے منجمد اکاؤنٹ پر سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی 

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنک کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بزنس اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست کی 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ، عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر انور مجید کے وکیل درخواست پر دلائل دیں گے، ایف آئی اے کی ہدایت پر اومنی گروپ کے 19 اداروں کے بینک اکاوئنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں،19 اداروں کے بینک اکاوئنٹس میں 33 کروڑ سے زاید رقوم موجود ہے اومنی گروپ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ہدایت پر نیشنل بینک ،سمٹ بینک اور سندھ بینک نے اکاوئنٹس منجمد کر دیے,مذکورہ اکاوئنٹس کا تعلق اداروں کے مالی لین دین سے ہے ، اکاوئنٹس منجمند ہونے سے اداروں کی کروڑوں کی ادائیگیاں اور وصولیاں رک گئیں ہیں,اکاوئنٹس منجمند ہونے سے اداروں کو شدید مالی بحران کاسامنا ہے ،ایف آئی اے کو بینک اکاوئنٹس کھولنے کی ہدایت دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ