شیل پاکستان کے زیر اہتمام پہلی ٹیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد

77
شیل پاکستان کی پہلی ٹیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو ہارون رشید اور دیگر کا گروپ
شیل پاکستان کی پہلی ٹیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو ہارون رشید اور دیگر کا گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیل پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں ’شیل ٹیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس‘ منعقد ہوئی جس میں شیل پاکستان کے لیوبریکنٹس بزنس۔ٹو۔بزنس (B2B) سے تعلق رکھنے والے 200کسٹمرز نے شرکت کی اورتوانائی کی صنعت میں لیوبریکنٹس، فیول اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت پر مشتمل انرجی سولوشنز پیش کیے گئے۔اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شیل کے کسٹمرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا تھا تاکہ وہ عالمی ماہرین سے شیل ورلڈ میں ہونے والی نئی اور اہم ترین دریافتوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔ کانفرنس کی قیادت شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر ہارون رشید نے کی جب کہ وفاقی سیکرٹری برائے پیٹرولیم ڈویژن،میاں اسد حیات الدین کے علاوہ رائل ڈچ شیل کے وائس پریزیڈنٹ ریٹیل مارکیٹنگ جارج وینک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ٹَیکنالوجی لیڈرشپ کانفرنس میں شیل کی پروڈکٹس استعمال کرتے ہوئے لیوبریکنٹس، توانائی کے قابل بھروسہ ہونے اور مینوفیکچرنگ سمیت انرجی پروڈکشن میں بہترین طریقوں پر مشتمل جدید رجحانات اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ