وفا قی حکومت نے 100 بڑے نادہندگان کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا

120
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے

اسلام آباد (صباح نیوز) وفا قی حکومت نے 100 بڑے نادہندگان کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 3 معاہدے ہوئے ہیں،سعودی عرب سی پیک منصوبوں میں بڑی سرماریہ کاری کرے گا، جس کا آغاز ہوچکا ہے۔ جمعرات کواسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہسفارش کے کلچر کو ہمیشہ کے لیے دفن کر رہے ہیں ،سیاحت کےفروغ کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا حجم 640ارب تک پہنچ چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عبدالرؤف کو ویج بورڈ کا نیا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے وہ ویج بورڈ کا فیصلہ 120دنوں کے اندر کریں گے ، میڈیا کو اطلاعات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا اورصحافی تنظیموں کا مطالبہ پوراکیا جائے گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ