طارق حلیم پاکستان شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب 

132

کراچی:طارق حلیم پاکستان شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے 2018-2019کیلئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ، انکے انتخاب کا باضابطہ اعلان گزشتہ روز ہونے والے سالانہ اجلاس عام میں کیا گیا۔پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن شپنگ لائنز اور ایجنٹس کی نمائندہ سب سے بڑی اور پرانی نمائندہ تنظیم ہے جسکا قیام1976میں ہوا اور اس کے ملک بھر میں60ممبرز ہیں جو تمام تر اقسام کے کارگو کو ہینڈل کرتے ہیں۔

طارق حلیم کے ساتھ پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن میں سینئروائس چیئرمین کے طور پرکیپٹن جاوید اقبال اوروائس چیئرمین کی حیثیت سے جاوید اقبال کا بھی انتخاب کیا گیا۔ایسوسی ایشن میں منتخب 7ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں محمداے راجپر،ایم یونس ویانی،سید مظہر امام ہاشمی،عادل خان،عدیل خالد،عبدالرؤف اورآیان سعید شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com