شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس 19سے 23تک جا ری رہی

143

گلوبل یوتھ کلین کے دس رکنی وفد کی روس میں پاکستان کی نمائندگی 
گلوبل یوتھ کلین کے دس رکنی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ فورم روس میں پاکستان کی نمائندگی شنگھائی کارپوریشن کی بین الاقوامی یوتھ فورم میں پاکستانی دس رکنی وفد نے گلوبل یوتھ کلین کا وفد سیکٹریٹری جنرل بلاول علی کی قیادت میں شرکت کی یہ فورم 19 ستمبر سے روس کے شہر خبرووسک میں شروع ہو کر 23ستمبر تک جاری رہا

اس فورم میں دنیا بھر سے شنگھائی کا رپوریشن کے رکن ممالک کے200 سے زائد نوجوان رہنماؤں نے شرکت کی فورم کی اختتامی تقریب روس کی تنظیم آر یو وی نے سرکاری ایجنسی برائے امورِ نوجوان کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جس میں پاکستان سے نمائندگی کا اعزاز گلوبل یوتھ کلین کو حاصل ہوا ہے

اس موقع پر چیئر مین گلوبل یوتھ کلین طاہر خٹک نے کہا کہ ہم فورم کے منتظمین کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے شنگھائی کا رپوریشن کے رکن ممالک کے200 سے زائد نوجوان رہنماؤں میں پاکستان کو نمائندگی کا اعزاز دیااورپاکستانی نوجوانوں نے بھر پور طریقے سے فورم کی کانفرنس میں پاکستان کے سفیر کے طور پراپنا بھر پور کردار ادا کیا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com