محمد دانش خان کاٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب 

103

فراز الرحمٰن سینئر نائب صدر،ماہین سلمان نائب صدر ہوں گے، ایس ایم منیر کی مبارکباد 

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نئے عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد دانش خان کاٹی کے صدر، فراز الرحمٰن سنیئر نائب صدر اورماہین سلمان نائب صدر کے عہدوں کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، صدر طارق ملک، سینئر نائب صدر سلمان اسلم، نائب صدر جنید نقی، سینیٹر عبدالحسیب خان ، زبیر چھایا، ایس ایم نصیر،ایس ایم نسیم، اکبر فاروقی، فرحان الرحمٰن، گلزار فیروز ، مسعود نقی، ایس ایم الیاس، ایس ایم یحیٰ، شیخ فضل جلیل، سید جوھر علی قندھاری، احتشام الدین، سید فرخ مظہر، راشد احمد صدیقی، زاہد سعید اور مجلس عاملہ کے اراکین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کاٹی کے پلیٹ فارم سے تاجر و صنعت کار برادری کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ذمے داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ دانش خان پاکستان ٹینر ایسوسی ایشن ، پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچراینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان اسمال انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے عہدے پر بھی نہائت احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com