قطر کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش،شاہ محمود قطری ہم منصب سے ملاقات

112
نیویارک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کررہے ہیں،ملیحہ لودھی بھی موجود ہیں
نیویارک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کررہے ہیں،ملیحہ لودھی بھی موجود ہیں

نیو یارک (آن لائن) قطر نے پاکستان کو ایک لاکھ نوکریاں دینے کی پیشکش کر دی۔ قطری وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایک لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو ملازمت دینے کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خارجہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ورکرز کو ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی۔ قبل ازیں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے‘ دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پر مشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں‘ تیل کی تلاش، زراعت ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ