حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا

325

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرادیا۔نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 16 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی پیدا ہوئی تھی لہٰذا اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک ہفتے کے لیے موخر کی تھی اور نیپرا کو ہدایت کی تھی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کے لیے ایک واضح میکنزم بنایا جائے اور ملک میں بجلی کے گردشی قرضوں کو کم کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی مانگی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ