بڑے شہروں کیلیے آبی منصوبہ فوری بنایا جائے‘ عمران خان

172
اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ آبی وسائل کا اجلاس ہورہا ہے
اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ آبی وسائل کا اجلاس ہورہا ہے

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے وزارت آبی وسائل اور منصوبہ بندی ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے تمام بڑے شہروں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر آبی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے جامع منصوبہ تشکیل دیا جائے۔ وزیراعظم نے راولپنڈی، اسلام آباد کے لیے واٹر سپلائی کی اسکیم بھی فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو یہاں وزیراعظم آفس میں وزارت آبی وسائل کی جانب سے بریفنگ کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت
کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں پانی کی دستیابی کی مجموعی صورتحال، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زیر زمین پانی کی غیر ضروری پمپنگ کے موجودہ رجحان کو روکنے کے لیے قانونی فریم ورک کے ساتھ ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ